بدقسمتی کی بات ہے وزیراعظم نے صرف بہاولپورکا دورہ کیا ،ْ پارا چنار اور کوئٹہ میں بھی عوام غمزدہ ہیں ،ْعمران خان

بدھ 28 جون 2017 15:15

بدقسمتی کی بات ہے وزیراعظم نے صرف بہاولپورکا دورہ کیا ،ْ پارا چنار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے وزیراعظم نے صرف بہاولپورکا دورہ کیا ،ْ پارا چنار اور کوئٹہ میں بھی عوام غمزدہ ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم بلوچستان اور فاٹا کا دورہ نہ کرکے امتیازی سلوک کا مظاہرہ کررہے ہیں،وزیراعظم نے احساس محرومی بڑھایاہے۔عمران خان نے سوال کیا کہ کیانواز شریف بلوچستان اور فاٹاکے وزیراعظم نہیں ہیں امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم ممالک پر سفری پابندی کو جزوی طور پر بحال کرنے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ کی مسلم ممالک پر سفری پابندی امریکی اقدار کے منافی ہے۔