بینک پانچ روز بعد کل دوبارہ کھل جائینگے

پاکستان سٹاک ایکسچینج چھ روز کی تعطیلات کے بعد کل کھلے گی

بدھ 28 جون 2017 15:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء)ملک بھر میں تمام بینک اور مالیاتی ادارے پانچ روز کی تعطیلات کے بعد کل ( جمعرات) کے روز دوبارہ کھل جائیں گے۔ حکومت کی طرف سے عید الفطر کی مناسبت سے 26تا 28جون (پیر تا بدھ )تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل ہفتہ اور اتوار معمول کی دو تعطیلات کے باعث بینک اور مالیاتی ادارے مجموعی طور پر پانچ روز بند رہے ۔

(جاری ہے)

تاہم اسٹیٹ بینک کی طرف سے عوام کی سہولت کیلئے بینکوں کی اہم برانچیں ہفتہ کے روز بھی کھلی رہی تھیں۔علاوہ ازیں پاکستان سٹاک ایکسچینج چھ روز بعد کل (جمعرات )کے روز دوبارہ کھلے گی ۔انتظامیہ کی طرف سے جمعتہ الوداع کے موقع پر بھی سٹاک ایکسچینج بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا جسکے باعث 23تا28جون چھ روز بند رہنے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کل جمعرات سے دوبارہ کاروباری سر گرمیوں کا آغاز ہوگا ۔