جے آئی ٹی نے مریم نواز کو عدم حاضری پر قانونی کارروائی کے لیے خبردار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 جون 2017 14:45

جے آئی ٹی نے مریم نواز کو عدم حاضری پر قانونی کارروائی کے لیے خبردار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2017ء) : جے آئی ٹی نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو طلب کر رکھا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے مریم نواز کو جاری کیے گئے سمن میں انہیں عدم حاضری پر قانونی کارروائی  کے لیے بھی خبردار کیا گیا ہے۔ سمن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کی صورت میں ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی نے مریم نواز کو جاری کیے گئے سمن میں واضح طور پر قانونی کارروائی کا اشارہ دیا ہے۔خیال رہے کہ سمن کی تعمیل نہ کرنے پر پہلے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور دوسرا سمن جاری کرنے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔ مزید برآں فوجداری کے ضابطہ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی کے روبرو 5 مرتبہ جبکہ حسن نواز 2 مرتبہ پیش ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :