مکہ مکرمہ میں باپ کی بچھڑے بیٹے سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 جون 2017 14:17

مکہ مکرمہ میں باپ کی بچھڑے بیٹے سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2017ء) : حرم مکہ میں بچے کے گُم ہو جانے پر پریشان باپ بے حال ادھر اُدھر گھُومنے لگا۔ بچے کے ملتے ہی باپ نے اس کو اپنے بازؤوں میں تھام لیا اور فرط جذبات سے رونے لگا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک باپ حرم مسجد میں چلتا ہوا سکیورٹی اہلکار کے ہمراہ اپنے بچے کو ڈھونڈ رہا ہے۔ بچے کو صحیح سلامت دوسرے اہلکار کے پاس دیکھ کر دوڑتے ہوئے اپنے بازؤوں میں تھام لیا اور پیار کرنے لگا ۔ فرط جذبات سے والد کی آنکھوں سے آنسو بھی جاری ہو گئے جس نے قریب موجود لوگوں کی آنکھیں بھی نم کر دیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو گئی ہے جسے اب تک 50 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :