دہشت گردوں کو حرمین کے تقدس کی پرواہ ہے نہ انسانی جانوں کے ضیاع کی ،علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی

بدھ 28 جون 2017 14:25

دہشت گردوں کو حرمین کے تقدس کی پرواہ ہے نہ انسانی جانوں کے ضیاع کی ،علامہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو حرمین کے تقدس کی پرواہ ہے نہ انسانی جانوں کے ضیاع کی ،حرم مکی پر حملہ کرنے کی ناپاک سازش میں شریک سبھی عنا صر کی شدید مذمت اور سرکوبی کے لئے پوری مسلم امہ کو متحد ہو کر سعودی حکمرانوں کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہئیں ،ارض حرمین پر حملے کی ناپاک اور گھناونی سازش ناکام بنانے پر سعودی حکمران اور سیکیورٹی ایجنسیاں مبارکباد کی مستحق ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ بیت اللہ پر حملے کی سنگین سازش سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ،اس شرمناک واقعہ نے ثابت کیا ہے کہ دہشت گردوں کو نہ تو حرمین کے تقدس کا خیال ہے اور نہ ہی ان کے نزدیک انسانی جان کی کوئی وقعت ہے ،اسلام دشمن اور دہشت کے یہ سوداگر اپنے ذاتی مفاد کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہیکہ تمام مسلم حکمران متحد ہو کر بیت اللہ پر حملے کی سنگین ترین اور شرمناک سازش رچانے والے عناصر کی سرکوبی اور انہیں منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے سعودی حکمرانوں کے ہاتھ مضبوط کریں ۔

متعلقہ عنوان :