وفاقی حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان متاثر ہونے سے حالیہ دہشتگردی کے واقعات رونما ہوئے‘ جے آئی ٹی کے حوالے سے وزیراعظم کے شکایات غیر اصولی ہیں‘
سپریم کورٹ کی جانب سے ہونے والے احتساب کو مذاق کہنا ٹھیک نہیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی عید کے روز پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی کے بڑے بھائی میر فاروق خان جکھرانی کی وفات پر تعزیت کے میڈیا سے بات چیت
بدھ 28 جون 2017 14:25
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں برھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش ہے وفاقی حکومت آپریشن رد الفساد کو ایک طرف رکھ کر خود کو بچانے میں مصروف ہے، وفاقی حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان متاثر ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سندھ یا پاکستان کا نہیں بلکہ عالمی سطح کا مسئلہ ہے، پاکستان حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے جے آئی ٹی کی تحقیقات کو مذاق کہنے والا بیان سمجھ سے بالاتر ہے جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی ہے اور سپریم کورٹ کسی سے مذاق نہیں کرتی نواز شریف کا داماد کہتا ہے کہ جے آئی ٹی کے سوال باہر سے آرہے ہیں ایسے بیان پر ہنسی آرہی ہے اور سمجھ میں نہیں آرہا کہ اس بیان کا مقصد کیا ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ ذیادتی کررہی ہے وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کو140 ارب کی بجائی80 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیںاگر سندھ کو بقایا رقم فراہم نہ کی گئی تو سندھ حکومت کو مسائل درپیش ہونگے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس بہتر طریقے سے فرائض انجام دے سکتی ہے مگر وسائل نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو سہولیات فراہم نہیں کرسکتے ، انہوں نے کہا کہ سندھ میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ دونوں صوبوں کے مشترکہ تعاون سے سندھ بلوچستان کی سرحد پر سخت حفاطتی انتظامات کئے جائیں تاکہ سندھ اور بلوچستان میں امن امان کی صورتحال بہتر ہوسکے، اس موقع پرصوبائی وزیر میر ممتاز حسین جکھرانی، رکن صوبائی اسمبلی میر زیب خان پہنور، پیپلز پارٹی کے ضلع صدر میر لیاقت علی لاشاری اور دیگر بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.