پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بچ گیا ‘ پرندہ ٹکرانے کے بعد بحفاظت لینڈنگ

بدھ 28 جون 2017 14:25

پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بچ گیا ‘ پرندہ ٹکرانے کے بعد بحفاظت لینڈنگ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی ای) کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والے پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرایا تاہم پائلٹ نے طیارے کو ہنگامی طور پر اتار لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم بحفاظت لینڈنگ سے تمام مسافر محفوظ ہیں۔ پی آئی اے کے انجینئر طیارے کو پہنچنے والے نقصان کو ٹھیک کرنے میں مصرو ف ہیں۔