Live Updates

حکومت ملی تو سب سے پہلا کام کرپشن کا ناسور جڑوں سے ختم کر یں گے ‘ہماری کمیونٹی کے لوگ بھی گر یجویٹ ہوں وہ ڈا کٹر بنیں پاک آرمی میں جا ئیںپا ئلٹ بنیں‘ وزیر اعظم نوا شریف ہماری کمیونٹی کے وفد کو بلا کر ہمارے مسا ئل سنیں‘ عمران خان قومی اسمبلی میں نہ جا کر کو ئی اچھا تاثر نہیں دے رہے ‘عالمی شہرت یافتہ خواجہ سراء ا لماس بوبی کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 28 جون 2017 14:25

حکومت ملی تو سب سے پہلا کام کرپشن کا ناسور جڑوں سے ختم کر یں گے ‘ہماری ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) خواجہ سراء الماس بوبی نے کہا ہے کہ حکومت ملی تو سب سے پہلا کام کرپشن کا ناسور جڑوں سے ختم کر یں گے حکومت تاجروں کے مسا ئل حل کر نے لیے انہیں مذاکرات کے لیے بلا تی ہے اس معا شرے ہمارے بھی بہت زیادہ مسا ئل ہیں آج تک کسی حکو مت نے ہماری کمیو نٹی کے کسی وفد کو نہیںبلا یاوہ عید الفطر کے دوسرے دن میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم بھی چا ہتے ہیں کہ ہماری کمیونٹی کے لوگ بھی گر یجویٹ ہوں وہ ڈا کٹر بنیں پاک آرمی میں جا ئیںپا ئلٹ بنیں مگر اس سلسلہ میں ہماری کمیونٹی کی حوسلہ افزا ئی کر نے کی بجا ئے حوسلہ شکنی کی جا تی ہے معا شرے میں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جا تاانہوں نے کہا کہ عمران خان قومی اسمبلی میں نہ جا کر کو ئی اچھا تاثر نہیں دے رہے انہیں کو بجٹ ا اجلاس میں جا نا چا ہیے تھا وہ اپنا موقف بھر پور انداز میںاپنا موقف پیش کر تے وہ اپنے آپ کو اپوزیشن سمجھتے ہیںمگر انکا کدار اپو زیشن والا نہیں ہے انہوں وزیر اعظم میاں نوا شریف سے مطا لبہ کیا کہ ہماری کمیونٹی کے وفد کو بلا کر ہمارے مسا ئل کو سنیں اور انہیں حل کیا جا ئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات