انسداد ڈینگی کے سلسلے میںماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنیوالے ٹائون ا فسران،متعلقہ محکموںکے خلاف سخت اقدامات

تمام کو آپریٹو افسران کی باقاعدہ مانیٹرنگ ،غلط بیانی اور کام نہ کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جا ئے گا‘صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ

بدھ 28 جون 2017 14:20

انسداد ڈینگی کے سلسلے میںماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنیوالے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میںماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے ٹائون ا فسران،متعلقہ محکموںکے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔اس سلسلے میںتمام افسران کے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تاکہ دروغ گوئی،غلط بیانی اور کام نہ کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جا سکے۔

جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلا ف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام میں اس بات کا بھی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ڈینگی سرویلینس ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاو ن کریں تاکہ ڈینگی لاروے کے ٹھکانوں اور پرورش گاہوں کا فوری خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :