یکم جولائی سے دبئی کے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے نئے قوانین لاگو ہوں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 جون 2017 14:01

یکم جولائی سے دبئی کے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے نئے قوانین لاگو ہوں گے
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2017ء) : دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی (آر ٹی اے) نے متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس اور اس کی تجدید کے لیے یکم جولائی سے نئے قوانین متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بروز منگل آر ٹی اے حکام نے اعلان کیا تھا کہ نئے قوانین کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ نئے قوانین کے مطابق 21 سال اور اس سے بڑی عمر کے شہریوں کی ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد دو سال ہو گی۔ بعد ازاں دبئی اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لائسنس کی تجدید کی میعاد 10 سال اور دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے 5 سال ہو گی۔ اس سے قبل اس طرح کی کوئی تبدیلیاں عمل میں نہیں لائی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :