کراچی، سپرہائی وے پر مویشیوں سے بھڑا ٹرک الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق، تین افراد زخمی

بدھ 28 جون 2017 14:18

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) سپرہائی وے پر لوئی کوٹ کے مقام پر مویشیوں سے بھرا ٹرک الٹ جانے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور انتخاب خان جاں بحق اور تین افراد سلطان، دائود اور فیضان زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹرک میرپورخاص سے کراچی جارہا ت ھا۔ حیدرآباد ٹنڈو محمد خان روڈ پر تیز رفتار کوسٹر کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہونے والا کلینر فیاض نے کل اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جس کی لاش ورثاء لے گئے۔