عیدالفطر پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کے باوجود حیدرآباد کی جیلوں سے قیدی رہا نہ ہوسکے

بدھ 28 جون 2017 14:18

عیدالفطر پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کے باوجود حیدرآباد کی جیلوں سے ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) عیدالفطر پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی۔ حیدرآباد کی جیلوں سے قیدی رہا نہ ہوسکے۔ سینٹرل اور نارا جیلوں سے قیدیوں کی رہائی ممکن نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کے لئے جیلوں میں مناسب انتظامات بھی نہیں کرائے گئے اور قیدیوں میں کھانے کی تقسیم کا عمل بھی مناسب نہ ہوسکا۔ جیل ذرائع کے مطابق قیدیوں کے سامان کو بھی جیل انتظامیہ نے قیدیوں تک نہیں پہنچایا جس کے باعث زیادہ تر قیدیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور قیدیوں نے جیل انتطامیہ کے رویے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :