حیدرآباد میں عید کے تینوں روز سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

بدھ 28 جون 2017 14:18

حیدرآباد میں عید کے تینوں روز سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) حیدرآباد میں عید کے تینوں روز سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ حیدرآباد سٹی، لطیف آباد، قاسم آباد اور خارجی وداخلی راستوں پر پولیس کمانڈوز واہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سٹی، لطیف آباد، قاسم آباد اور حیدرآباد کے داخلی وخارجی وگردونواح کے علاقوں سے ملنے والی شاہرائوں پر پولیس موبائلوں کے ناکے جبکہ پولیس کمانڈوز اور پولیس کی بھاری نفری کو عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز تعینات کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس فورسز کی جانب سے ہالا ناکہ کے واہ ہوارے، موٹروے اور سپرہائی وے، کوٹری پر بھی پولیس انتظامیہ کی جانب سے گزرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ اور گاڑیوں کی چیکنگ کئے جانے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ مختلف چوراہوں، شاہرائوں پر پولیس موبائلوں نے فائٹرز اور پولیس اہلکاروں کا گشت جاری رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑیوں کے کاغذات نہ رکھنے والے اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا تاہم مسافروں کو کرایہ وصول کرنے اور زائد وصول کرنے پر گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔

متعلقہ عنوان :