کراچی ،شدید گرمی کی لہر کے باعث شہر کے ایئر کنڈیشنڈ شاپنگ سینٹرز عوامی توجہ کا مرکز بنے رہے

بدھ 28 جون 2017 14:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں شدید گرمی کی لہر کے باعث شہر کے ایئر کنڈیشنڈ شاپنگ سینٹرز عوامی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

عید سے دو روز قبل ہفتہ اور اتوار کو ایئر کنڈیشنڈ شاپنگ مالز خریدوں سے بھر گئے۔ کلفٹن، صدر، حیدری، نارتھ ناظم آباد سمیت شہر کے تمام علاقوں میں سینٹرلی ایئر کنڈیشنڈ شاپنگ مال خریداروں کے لئے خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ گرمی کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے عام مارکیٹوں کی نسبت ایئر کنڈیشنڈ شاپنگ سینٹروں میں خریداری پر زیادہ توجہ دی۔

متعلقہ عنوان :