کراچی، شہریوں نے شدید گرمی اور حبس کے ساتھ شہر میں جگہ جگہ گندگی وغلاظت کے ڈھیر ،پانی وبجلی کے شدید بحران میں عیدالفطر منائی

بدھ 28 جون 2017 14:07

کراچی، شہریوں نے شدید گرمی اور حبس کے ساتھ شہر میں جگہ جگہ گندگی وغلاظت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) شہریوں نے شدید گرمی اور حبس کے ساتھ شہر میں جگہ جگہ گندگی وغلاظت کے ڈھیر اور پانی وبجلی کے شدید بحران میں عیدالفطر منائی۔ خصوصاً عید کے موقع پر لوگوں کو اپنے عزیز واقارب سے عید ملنے کے لئے ٹوٹی سڑکوں اور گندگی وغلاظت کے ڈھیر سے گزرنا پڑا۔ شہر کے بلدیاتی اداروں نے عیدالفطر کے موقع پر گزشتہ برسوں میں پہلی بار صفائی وستھرائی کے خصوصی انتظامات کرنے میں کسی قسم کی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

بعض شہریوں نے اس سلسلے میں جب مقامی بلدیاتی اداروں سے رابطہ کرکے صفائی وستھرائی کے لئے شکایت کی تو مقامی بلدیاتی اداروں کے متعلقہ حکام نے شہریوں کو ٹکا سا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کرنا اب ہمارا کام نہیں رہا۔ اب چائنا کی کمپنی یہ کام کرے گی۔ واضح رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے ضلع جنوبی سمیت مختلف ڈی ایم سیز میں صفائی ستھرائی کا کام چائنا کی کمپنی کو ٹھیکے پر دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ شہر میں سب سے زیادہ گندگی کے ڈھیر ضلع جنوبی کے علاقے رامسوامی، نشتر روڈ، گارڈن اور ملحقہ علاقوں میں ہیں جبکہ مذکورہ علاقوں میں ایک عرصہ سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :