کراچی، حکومت کی جانب سے کھلونا پستول کی فروخت پر پابندی کے باوجدو عید کے موقع پر کھلونا پستول کی خرید وفروخت زور وشور سے جاری رہی

گرفتاریوں سے بچنے کے لئے دکانداروں نے پولیس سے مک مکا کرنے کے بعد کھلونا پستول کی فروخت شروع کردی

بدھ 28 جون 2017 14:07

کراچی، حکومت کی جانب سے کھلونا پستول کی فروخت پر پابندی کے باوجدو عید ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) حکومت کی جانب سے کھلونا پستول کی فروخت پر پابندی کے باوجدو عید کے موقع پر کھلونا پستول کی خرید وفروخت زور وشور سے جاری رہی۔ گلی محلوں میں بچے چور پولیس اور ٹارگٹ کلنگ کے کھیل کھیلتے رہے۔ حکومت نے کھلونا پستول کی خرید وفروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے بعد پولیس نے کھارادر، بولٹن مارکیٹ اور لیاری سے کھلونا پستول فروخت کرنے والے 50 سے زائد دکانداروں کو گرفتار کرکے کھلونا پستول ضبط کئے تھے۔

(جاری ہے)

تاجروں نے عید کے موقع پر کھلونا پستول کی فروخت میں غیر معمولی اضافے کے باعث گودام بھرے ہوئے تھے۔ گرفتاریوں سے بچنے کے لئے دکانداروں نے پولیس سے مک مکا کرنے کے بعد کھلونا پستول کی فروخت شروع کردی۔ مبینہ طور پر پولیس کو دی جانے والی رقم کے باعث تاجروں نے کھلونا پستول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا۔ ٹی ٹی پستول جو کہ 100 روپے میں فروخت ہوتی تھی وہ 300 روپے، کلاشنکوف اور رائفل جو 200 سے 250 روپے میں فروخت ہوتی تھی وہ 400 سے 500 روپے میں فروخت ہورہی تھی۔ دکانداروں کے مطابق رواں سال جدید ترین ہتھیاروں کی کاپی والے کھلونے آتے تھے۔ دکانداروں کے مطابق بھائو تائو کی وجہ سے ان کھلوں کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :