اسلامی ریاستیں جل رہی ہیں اور ہمارے حکمران بین بجا رہے ہیں، خورشید شاہ

عالم اسلام کے لیڈر تماشا دیکھ رہے ہیں اور ہم تماشا بن رہے ہیں،ذوالفقار بھٹو نے ہمیں ایٹمی قوت اس لئے نہیں بنایا کہ امریکہ اور دہشت گردوں کے آگے جھک جائیں، عید ملن پارٹی سے خطاب

بدھ 28 جون 2017 14:07

اسلامی ریاستیں جل رہی ہیں اور ہمارے حکمران بین بجا رہے ہیں، خورشید ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسلامی ریاستیں جل رہی ہیں اور ہمارے حکمران بین بجا رہے ہیں جبکہ عالم اسلام کے لیڈر تماشا دیکھ رہے ہیں اور ہم تماشا بن رہے ہیں۔ سکھر میں عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ اسلامی ریاستیں جل رہی ہیں اور ہمارے حکمران بین بجا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عالم اسلام کے لیڈر تماشا دیکھ رہے ہیں اور ہم تماشا بن رہے ہیں۔ نواز شریف کو دیکھنا چاہئے کہ 20 کروڑ عوام کے دل دکھے ہوئے ہیں منگر ہمارے حکمرانوں میں سچ اور حق کہنے کی جرأت ختم ہوگئی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ 35 اسلامی ملکوں کا تو فوجی اتحاد بن گیا مگر دیگر اسلامی ممالک کا کیا ہوگا۔ ذوالفقار بھٹو نے ہمیں ایٹمی قوت اس لئے نہیں بنایا کہ امریکہ اور دہشت گردوں کے آگے جھک جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں مرنے والے بھی اور مارنے والے بھی کلمہ گو تھے جبکہ داعش یہود ونصاریٰ کی تنظیم ہے۔