پاکستان اپنی سرزمین کا دہشتگردوں کے ہاتھوں استعمال روکے: ٹرمپ مودی مطالبہ

گجرات کا قصائی مودی اور امریکی صدر ٹرمپ پاکستان دشمنی میں ایک ہو گئے، پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگے،

بدھ 28 جون 2017 14:06

پاکستان اپنی سرزمین کا دہشتگردوں کے ہاتھوں استعمال روکے: ٹرمپ مودی ..
واشنگتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) بھارت اور امریکہ کی پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آگئی۔ ٹرمپ نے مودی کے پاکستان پر الزامات کو ہوا دے دی۔ بھارت اور امریکہ کے انتہائ پسند رہنمائ پاکستان کے خلاف ایک ہو گئے۔ نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا تو مل کر زہر اگلنے لگے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں ممالک نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کا دہشتگردوں کے ہاتھوں استعمال روکے۔

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ٹرمپ اور مودی نے پاکستان سے ممبئی اور پٹھانکوٹ حملے کے ملزمان کو سزا دینے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ٹرمپ نے بھی دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے سکیورٹی تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔ ٹرمپ کی نوازش پر مودی وارے گئے اور ہاتھ چھڑا کر ٹرمپ کے گلے پڑ گئے۔