جے آئی ٹی میں مریم نواز کی طلبی لیگی رہنماء برس پڑے

مریم نواز کو تفتیش کیلئے بلانے سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں، محسن رانجھا

بدھ 28 جون 2017 14:06

جے آئی ٹی میں مریم نواز کی طلبی لیگی رہنماء  برس پڑے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) پانامہ جے آئی ٹی نے مریم نواز کو طلب کیا تو لیگی رہنمائ برس پڑے۔ محسن رانجھا کہتے ہیں کہ مریم نواز کو تفتیش کیلئے بلانے سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں، سپریم کورٹ کے بیس اپریل کے فیصلے میں مریم نواز کا نام تک نہیں تھا۔

(جاری ہے)

طلال چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے صاحبزادے جے آئی ٹی میں پیش ہو چکے ہیں، مریم نواز بیرون ملک ہیں، واپسی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان پر دہشتگردی کے مقدمات ہیں مگر کوئی سوال نہیں کرتا، کیا عمران خان قانون سے بالا تر ہیں

متعلقہ عنوان :