جیکب آباد مختلف واقعات میں غیرت کے نام پر2خواتین سمیت 3افراد قتل

بدھ 28 جون 2017 14:06

جیکب آباد مختلف واقعات میں غیرت کے نام پر2خواتین سمیت 3افراد قتل
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) جیکب آباد مختلف واقعات میں غیرت کے نام پر2خواتین سمیت 3افراد قتل، ٹرین کی زد میں آکر نوجوان ہلاک۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود قصبہ محراب کھوسو میں ایک خاتون اور نوجوان کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ہے، حدود کی مولاداد پولیس کے مطابق واحد بخش کھوسو نامی ایک شخص نے اپنی اہلیہ 28سالہ مسمات نہالاں خاتون اور 30سالہ نوجوان اصغر علی کھوسو کو غیرت کے نام پر بندوق کے فائر کرکے قتل کردیا ہے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ،حدود کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جیکب آباد پہنچایا جہاں پر لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی ،سول اسپتال میں موجود مقتولین کے ورثہ نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا ، حدود کے مولاداد تھانہ کی پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور واقعے میں جیکب آباد کے تاجو دیرو تھانہ کی حدود قصبہ شیران پور میں ایک خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کردیا، تاجو دیرو تھانہ پولیس کے مطابق ایک شخص مہر اللہ نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر بندوق کے فائر کرکے قتل کردیا ہے ، علاوہ ازیں جیکب آباد کے بھٹائی ٹاؤن محلہ میں ایک نوجوان16سالہ امیتاز احمد ولد سہنو خان کھوسو ریلوے پٹڑی کراس کررہا تھا کہ لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :