جے آئی ٹی کے حوالے سے وزیراعظم کے شکایات غیر اصولی ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ

بدھ 28 جون 2017 14:06

جے آئی ٹی کے حوالے سے وزیراعظم کے شکایات غیر اصولی ہیں،وزیر اعلیٰ ..
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان متاثر ہوا جس کی وجہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے،جے آئی ٹی کے حوالے سے وزیراعظم کے شکایات غیر اصولی ہیں،سپریم کورٹ کی جانب سے ہونے والے احتساب کو مذاق کہنا ٹھیک نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے روز جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی سے بڑے بھائی میر فاروق خان جکھرانی کی وفات پر تعزیت کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں برھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش ہے وفاقی حکومت آپریشن رد الفساد کو ایک طرف رکھ کر خود کو بچانے میں مصروف ہے، وفاقی حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان متاثر ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سندھ یا پاکستان کا نہیں بلکہ عالمی سطح کا مسئلہ ہے، پاکستان حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے جے آئی ٹی کی تحقیقات کو مذاق کہنے والا بیان سمجھ سے بالاتر ہے جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی ہے اور سپریم کورٹ کسی سے مذاق نہیں کرتی نواز شریف کا داماد کہتا ہے کہ جے آئی ٹی کے سوال باہر سے آرہے ہیں ایسے بیان پر ہنسی آرہی ہے اور سمجھ میں نہیں آرہا کہ اس بیان کا مقصد کیا ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ ذیادتی کررہی ہے وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کو140 ارب کی بجائی80 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیںاگر سندھ کو بقایا رقم فراہم نہ کی گئی تو سندھ حکومت کو مسائل درپیش ہونگے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس بہتر طریقے سے فرائض انجام دے سکتی ہے مگر وسائل نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو سہولیات فراہم نہیں کرسکتے ، انہوں نے کہا کہ سندھ میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ دونوں صوبوں کے مشترکہ تعاون سے سندھ بلوچستان کی سرحد پر سخت حفاطتی انتظامات کئے جائیں تاکہ سندھ اور بلوچستان میں امن امان کی صورتحال بہتر ہوسکے،۔

متعلقہ عنوان :