سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے پر مظفرا ٓباد میں احتجاج مظاہرہ،ریلی نکالی گئی

مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے جن پر صلاح الدین کے حق میں نعرے درج تھے

بدھ 28 جون 2017 14:04

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کو امریکا کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے اور ان پر لگائی جانے والی پابندیوں پر آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں ریلی اور مظاہروں کے دوران امریکا اور بھارت مخالف نعرے بازی۔ مظفرآباد کے مشہور 'برہان وانی چوک' پر مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر حزب المجاہدین کے کمانڈر کے حق میں نعرے درج تھے۔

کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدو جہد کو 'دہشت گردی' قرار دینے پر کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا ہے۔ریلی کے دوران مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ بھارت کا پرچم بھی نذر آتش کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صلاح الدین پر پابندی لگانے کا مقصد در اصل امریکی دورے پر موجود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خوش کرنا ہے۔

ریلی کے شرکاء نے اس معاملے میں چین سے بھی مثبت کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔مظفر آباد میں مظاہرے کے بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیا گیا ۔یار رہے کہ چین پہلے بھی دو مرتبہ امریکا کی جانب سے جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز کو رکوا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :