نوشہرہ ،دریائے سندھ میں چار دوست نہا تے ہو ئے ڈو ب گئے

بدھ 28 جون 2017 14:04

نوشہرہ ،دریائے سندھ میں چار دوست نہا تے ہو ئے ڈو ب گئے
نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) نوشہرہ کے علاقے شیدو کے بدقسمت دوستوں کے گروپ آٹک خورد حضرت جی بابا دریائے سندھ کے مقام پر عید کے دوسرے روز پیکنک منانے گئے چار دوست ڈوب گئے تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے شیدو سے تعلق رکھنے والے بارہ دوستوں نے عیدالفطر کے دوسرے روز دریائے سندھ حضرت جی بابا آٹک خورڈ میں سیر اور پیکنک منانے گئے۔

کھانا دریائے سندھ کے بیچ خوبصورت جزیرے جہاں دریائے کابل کا کھارہ اور دیائے سندھ کا سبز پانی ایک جگہ ہوتے ہیں کھانے کا پروگرام بنایا اور ایک کشتی چھ سو روپے کی بک کی ۔کشتی دریائے سندھ کے بیچ پہنچی تو بھورمیں بھنس گئی اور الٹ گئی نوجوانوں کی چیخ و پکار پر لوگوں کی بڑی تعداد ان کو بچانے جمع ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کشتی میں بارہ نوجوان سوار تھے جو گنجایش سے زاید تھے کشتی خستہ حال تھی ۔

۔مقامی لوگوں کے مطابق کشتی حادثہ میں چار نوجوان دوست آیاز خان،مشہود خان،منصور خان اور حماد گل ڈو ب گئیپولیس کے مطابق رات گئے چاروں ڈوب جانے والوں نوجوانوں کی نعیشیں دریائے سندھ سے نکال لی گئی۔نعیشیں اجتماعی طور پر گاوں شیدو لائی گئی تو کہرام مچ گیا لوگوں کی بری تعداد موقعہ پر موجود تھی۔منگل کے روز چاروں نوجوان دوستوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی۔اجتماعی نماز جنازہ کے موقعہ پر رقت امیز منظر ۔ہر انکھ نم تھی۔اجتماعی نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

متعلقہ عنوان :