کراچی :ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے جاں بحق نوجوان کے لواحقین کا مظاہرہ

مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی ، ڈاکٹرز نے طبیعت بگڑنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا

بدھ 28 جون 2017 13:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) کراچی گلبرگ میں نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے جاں بحق شخص کے اہل خانہ نے احتجاج کیا۔ مشتعل عوام کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ ، انتظامیہ اور پولیس سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ۔ گلبرگ کے علاقے میں نجی ہسپتال میں عمران نامی شخص دوران علاج دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

موت کی خبر ملتے ہی اہل خانہ اشتعال میں آگئے ۔ مشتعل عوام نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ لواحقین کے مطابق عمران کی طبیعت بگڑنے کے باوجود ڈاکٹر نے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ عمران کے انتقال کو کئی گھنٹے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے اطلاع دی ۔ تاہم انتظامیہ اور پولیس سے مذاکرات کے بعد احتجاجی مظاہرہ ختم کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :