کراچی والوں کے لئے خوشخبری ، محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی

بدھ 28 جون 2017 13:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) کراچی والوں کے لئے خوشخبری آگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ بدھ سے ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کے خدشے ک ااظہار اور ساتھ ہی عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نئی ایڈوائزری کے مطابق کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ میٹ آفس کے مطابق مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پیر سے جمعہ تک مختلف شہروں میں بادل برستے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :