فیصل ایدھی نے 100 سے زائد ایدھی ایمبولینسوں کو احمد پور شرقیہ روانہ کیا

بدھ 28 جون 2017 13:58

فیصل ایدھی نے 100 سے زائد ایدھی ایمبولینسوں کو احمد پور شرقیہ روانہ کیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر میں 150 سے زائد افراد کے زندہ جل جانے کے واقعہ کے بعد ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ملتان، بہاولپور اور دوسرے شہروں سے 100 سے زائد ایدھی ایمبولینسوں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا جبکہ فیصل ایدھی کے صاحبزادے سعد ایدھی 200 افراد کے کفن اور میڈیکل ایڈ ٹیم کے ساتھ احمد پور شرقیہ روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد کے غسل، کفن کا بندوبست کیا جبکہ سعد ایدھی نے زخمی افراد میں 5 ہزار روپے فی کس بھی تقسیم کئے جبکہ شدید زخمیوں کو دوسرے شہروں میں منتقلی کا انتظام بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :