ائیر چیف مارشل سہیل امان کا جناح ہسپتال کا دورہ ،

آئل ٹینکر حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی زخمیوں کے ورثاء سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار ، سہیل امان نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی

بدھ 28 جون 2017 13:58

ائیر چیف مارشل سہیل امان کا جناح ہسپتال کا دورہ ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے جناح ہسپتال کا دورہ کر کے آئل ٹینکر حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف مارشل سہیل امان نے جناح ہسپتال میں سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی، ائیر چیف نے زخمیوں کے ورثاء سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا، ائیر چیف مارشل سہیل امان نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

زخمیوں اور ان کے ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فضائیہ آپکے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کی امداد آپ تک پہنچانے کو یقینی بنائے گی۔قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ کی ہدایات پر ایک خصوصی سی130طیارہ ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل اسٹاف اور23زخمیوں کے ہمراہ لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :