اٹلی کے چڑیا گھر میں گرمی کے ستائے جانوروں کو آئس لولیز پیش کر دی گئیں

بدھ 28 جون 2017 13:49

اٹلی کے چڑیا گھر میں گرمی کے ستائے جانوروں کو آئس لولیز پیش کر دی گئیں
روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) اٹلی کے چڑیا گھر میں گرمی کے ستائے جانوروں کو آئس لولیز پیش کر دی گئیں۔عالمی میڈیا کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں گرمی کی شدید لہر نے جہاں انسانوں کو ستانا شروع کردیا ہے وہیں جانور بھی اس سے کافی پریشان نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

اٹلی کے دارالحکومت روم کے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے گرمی کے ستائے جانوروں کو گرمی سے بچانے کا انوکھے انداز اپنایا ہے ۔ گرمی کی شدت کو کم کرنے لے لئے پنجروں میں بند جانوروں کو آئس لولی کی دعوت اڑانے کا موقع دیا ہے ۔مزے سے ا ٓئس لولی کھانے والے جانوروں میں چیتا اور بھالو سمیت کئی جانور شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :