واقعات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی بجائے ہمیں مل کر کمی و کوتاہیوں پر نظر ڈالنی چاہئے‘

سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد حکومت کے ذمہ داران تو یہاں پہنچے مگر بدقسمتی سے اپوزیشن والے باتیں کرتے نظر آرہے ہیں‘ جن لوگوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے گئے ہیں‘ تمام اصولوں اور ضابطوں کا خیال رکھا جارہا ہے وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن کا سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب

بدھ 28 جون 2017 13:49

واقعات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی بجائے ہمیں مل کر کمی و کوتاہیوں ..
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ واقعات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی بجائے ہمیں مل کر کمی و کوتاہیوں پر نظر ڈالنی چاہئے‘ سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد حکومت کے ذمہ داران تو یہاں پہنچے مگر بدقسمتی سے اپوزیشن والے صرف باتیں کرتے نظر آرہے ہیں‘ جن لوگوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے گئے ہیں‘ تمام اصولوں اور ضابطوں کا خیال رکھا جارہا ہے۔

بدھ کو سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلیغ الرحمن نے کہا کہ میں ان لوگوں سے گزارش کروں گا جو انسانی سانحے کو جس میں انسانوں کی جانیں گئیں ہیں اور ایک قومی سانحے کو سیاست کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کے ذمہ داران تو یہاں پہنچے مگر بدقسمتی سے اپوزیشن والے صرف باتیں کرتے ہی نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے گزارش کروں گا کہ واقعات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی بجائے مل کر کمی و کوتاہیوں پر نظر ڈالنی چاہئے۔ جن لوگوں کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے لے لئے گئے ہیں پہلے دن ترجیح تھی کہ زخمیوں کا خیال رکھا جائے جو جانبر ہوسکتے ہیں ان کو بچایا جاسکے تمام اصولوں اور ضابطوں کا خیال کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :