وزیراعظم ،وزیراعلی کی چوہدری احمد سعید کی رہائشگاہ آمد ،والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت ‘فاتحہ خوانی کی

بدھ 28 جون 2017 13:44

وزیراعظم ،وزیراعلی کی چوہدری احمد سعید کی رہائشگاہ آمد ،والدہ کے انتقال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما چوہدری احمد سعید کی رہائشگاہ پر جا کر ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف گلبرگ میں واقع چوہدری احمد سعید کی رہائشگاہ پر پہنچے اور سوگواران خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم اور وزیراعلی نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیراعظم کی لاہور میں موومنٹ کے باعث سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :