سکھر میں شہریوں نے عیدالفطر کے موقع پر دوسرے اور تیسرے دن تفریحی مقامات کی سیر کی

لب مہران ،محمد بن قاسم پارک ، بے نظیر بھٹو شہید پارک سمیت دیگر تفریحی مقامات ، باغات میںرش رہا

بدھ 28 جون 2017 13:44

سکھر میں شہریوں نے عیدالفطر کے موقع پر دوسرے اور تیسرے دن تفریحی مقامات ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) سکھر میں شہریوں نے عیدالفطر کے موقع پر دوسرے اور تیسرے دن تفریحی مقامات کی سیر کی۔ سکھر میں عیدالفطر کا دوسرا اور تیسرا بھی بھرپور طور پر منایا گیا، دریائے سندھ کے کنارے واقع شہر کی سب سے بڑی تفریح گاہ لب مہران ،محمد بن قاسم پارک ، بے نظیر بھٹو شہید پارک سمیت دیگر تفریحی مقامات ، باغات میںرش رہا، عورتوں بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے سیر سپاٹے کیے اور تفریح گاہوں کا رخ کیا، بچوں نے جھولے جھولے اورچیزیں کھا کرعید منائی، اس موقع پر لوگوں نے دریائے سندھ میں کشتی کی سیر کی، تاریخی بلند میر معصوم شاہ مینارہ پر چڑھ کر شہر کودیکھا، لوگوں کی بڑی تعداد نے عید کے دوسر ے روز بھی قبرستانوں کا رخ کیا جہاں اسلامی تہوار کی خوشی میں اپنے پیاروں کو یاد رکھتے ہوئے کی انکی قبروں پرفاتحہ پڑھی اور پھولوں کی پتیاں ڈالیں۔

(جاری ہے)

عید کا دوسرا رو ز لوگوں نے رشتہ داروں عزیز وں دوست احباب کے گھروں کو جا کر میل ملاقاتیںکیں اور عید کی مبارکباد دیں۔پولیس انتظامیہ کیجانب سے عیدالفطر کے دوسرے روز بھی مختلف تفریحی مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :