اعلیٰ سرکاری افسران کی وزیراعلیٰ ہائوس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقاتیں ،ْ مٹھائیوں، شیر خورمہ اور سویوں سے خاطر تواضع

بدھ 28 جون 2017 13:44

اعلیٰ سرکاری افسران کی وزیراعلیٰ ہائوس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) سندھ حکومت کے سرکاری ونیم سرکاری اداروں کے اعلیٰ سرکاری افسران نے عیدالفطر کے دوسرے روز وزیراعلیٰ ہائوس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کرکے عید ملی اور عیدالفطر کی مبارکباد دی۔مہمانوں کی مٹھائیوں، شیر خورمہ اور سویوں سے خاطر تواضع کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنے آبائی گاؤں واہڑ شریف کے تین کا دورہ مکمل کر کے عید الفطر کے دوسرے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے۔

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے سندھ حکومت کے اعلیٰ اور سینئر افسران سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ عید ملنے والوں میں چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ایڈیشنل آئی جی سندھ ثناء اللہ عباسی، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان، سیکریٹری توانائی آغا واصف، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری صنعت رحیم سومرو، سیکریٹری ایس آر پی خالد محمود، لیاقت یونیورسٹی آف میڈٰیکل اینڈ سائنسز کے وائس چانسلر این ای ڈی پروفیسر سروش لودھی اور دیگر اعلیٰ افسران شامل تھے۔

(جاری ہے)

مہمانوں کی تواضح شیر خورمہ، سویاں اور مٹھائیوں سے کی گئی۔ ملاقات میں سانحہ احمد پور شرقیہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس قسم کے واقعات کو روکنے کیلئے سندھ میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :