ڈاکٹر محمد فاروق ستار عید الفطر کی نماز پی ایس 114محمود آباد کی تاج مسجد میں ادا کی

رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین پارلیمنٹرین اور شعبہ جات کے اراکین نے نماز عید کے ایم سی اسٹیڈم پی آئی بی کالونی میں ادا کی

بدھ 28 جون 2017 13:42

ڈاکٹر محمد فاروق ستار عید الفطر کی نماز پی ایس 114محمود آباد کی تاج ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے پی ایس 114محمود آباد کی تاج مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی ۔ اس موقع پر پی ایس 114کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کے امیدوار کامران ٹیسوری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ نماز عید کے بعد ڈاکٹر محمد فاروق ستار اور کامران ٹیسوری نے لوگوں سے عید ملی اورانہیں عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایم کیوایم (پاکستان ) رابطہ کمیٹی پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، کہف الواریٰ ، رابطہ کمیٹی کے اراکین امین الحق ، فیصل سبزواری ، اظہار احمد خان ، عبد الوسیم ،عبد القادر خانزادہ ، ارشاد ظفیر ، اسلم آفریدی ، عارف خان ایڈووکیٹ سمیت حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ڈسٹرکٹ کے چیرمینز ، وائس چیئرمیننز اور مختلف شعبہ جات کے اراکین نے نماز عید پی آئی بی کالونی گرائونڈمیں ادا کی ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کے ایم سی اسٹیڈیم پی آئی بی کالونی میں نمازیوں سے عید ملی اور انہیں اپنی اور ایم کیوایم (پاکستان ) کی جانب سے عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :