سکھر ، سائیٹ ایریا میں پولیس کا شراب کے اڈے پر چھاپہ ،ْبھاری مقدار پکڑ لی گئی

بدھ 28 جون 2017 13:42

سکھر ، سائیٹ ایریا میں پولیس کا شراب کے اڈے پر چھاپہ ،ْبھاری مقدار پکڑ ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) سکھرپولیس نے گزشتہ شب سائیٹ ایریا میں شراب کے اڈے پر چھاپہ مار کر کچی شراب کی بھاری مقدار پکڑ لی جبکہ ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی، پولیس ترجمان کیمطابق پولیس نے اڈے کے مالک گلزار کھوسو کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے ، کاروائی ایس ایس پی سکھر محمد امجد شیخ کی ہدایات پرکی گئی، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :