ْخواجہ سعد رفیق اور کرکٹر حسن علی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کے ساتھ عید گزاری
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اورقومی کرکٹر حسن علی بچوں کے ساتھ گھل مل گئے ،بچوں کے ساتھ سویاں بھی کھائیں
بدھ 28 جون 2017 13:42
(جاری ہے)
اس کے بعد بچوں کے لئے کھانے پینے کے سٹالز لگائے گئے جس میں برگر،گول گپے، شوارما، سموسے، چاکلیٹ اور کاٹن کینڈی شامل تھے۔
بچوں کی دلچسپی کیلئے کھانے پینے کی شیاء کے علاو ہ جھولوں، جمپنگ کیسٹل ، میجک شواور ٹرین کا اہتمام کیا گیا جس سے بچے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق اورقومی کرکٹر حسن علی بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور انھوں نے بچوں کے ساتھ سویاں بھی کھائیں۔ مہمانوں کی جانب سے بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے سہارا اور لاوارث بچوں کیلئے ایک نعمت ہے اور یہ ادارہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے۔ قومی کرکٹر حسن علی نے کہا کہ عید کا دن ان بچوں کے ساتھ گزارکر انھیںدلی سکون ملا ہے اور مستقبل میں بھی ان بچوں کے ساتھ ملنے کیلئے آتے رہیں گے اور ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ ایم این اے پرویز ملک، ایم پی اے شہباز چودہری اور ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے بھی عید کے پہلے روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا اور بیورو میں مقیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور عیدی اور تحفے تقسیم کئے۔ ان کے علاوہ متعدد سماجی شخصیات اور شہریوں نے بھی بیورو کا دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پرچیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق، ڈائریکٹر ایڈ من محمد شہباز حسین اور بیورو کا دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔ چیئر پرسن صبا صادق نے وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق صاحب ، قومی کرکٹر حسن علی اور دیگر مہمانان گرامی کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کی عید کی خوشیوں میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا اور تمام مہمانوں کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.