وزیر اعلیٰ نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے باعث دورہ روس ملتوی کر دیا

جولائی کے دوسرے ہفتے میں روانہ ہوں گے‘ ترجمان پنجاب حکومت

بدھ 28 جون 2017 13:42

وزیر اعلیٰ نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے باعث دورہ روس ملتوی کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے باعث اپنا دورہ روس ملتوی کر دیا ، جولائی کے دوسرے ہفتے میں روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے طے شدہ شیڈول کے مطابق 27جولائی کو روس کے پانچ روزہ دورہ پر روانہ ہونا تھا تاہم سانحہ احمد پور شرقیہ کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنا دورہ روس ملتوی کر دیا ۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اب جولائی کے دوسرے ہفتے روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :