بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ودیگر صوبائی وزراء کی گڑھی خدا بخش بھٹو میں نماز عید کی ادائیگی

شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو ودیگر کے مزارات پر حاضری، فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائیں

بدھ 28 جون 2017 13:42

بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ودیگر صوبائی وزراء ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، صوبائی وزراء، نثار احمد کھوڑو، سہیل انور سیال و اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ نماز عید گڑھی خدا بخش بھٹو میں ادا کی۔

(جاری ہے)

نماز عید کی ادائیگی کے بعد پاکستان کی ترقی، دہشت گرد واقعات میں شہید ہونے والے افراد اور احمد پور شرقیہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ کارکنان سے عید ملے۔ بعد ازاں بلاول بھٹو و دیگر نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو و دیگر کے مزارات پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔