سوات اور چترال کے ملحقہ علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

بدھ 28 جون 2017 13:42

سوات اور چترال کے ملحقہ علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ..
سوات ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) سوات اور چترال کے ملحقہ علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کی اطلاع دینے والے مرکز کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح ضلع سوات اورچترال سمیت پشاور ، دیر ،مالاکنڈ اور شمالی علاقہ جات میں شدید کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 213کلو میٹر زیر زمین اور مرکز کوہ ہندو کش افغانستان ریجن تھا ۔زلزے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :