چلاس میں کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے

بدھ 28 جون 2017 13:42

چلاس میں کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) چلاس میں کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بدھ کونجی ٹیلی ویژن کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے چلاس کے قریب کار تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق بدقسمت کار بونر فارم سے چلاس جا رہی تھی اور جاں بحق افراد کا تعلق بھی ایک ہی خاندان سے تھا۔

متعلقہ عنوان :