سکھر اورجیکب آباد سمیت گردونواح میں بارش کے باعث 200سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے

بدھ 28 جون 2017 13:38

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) سکھر اورجیکب آباد سمیت گردونواح میں بارش کے باعث 200سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق بدھ کی صبح سکھر اورجیکب آباد سمیت گردونواح کے بشتر علاقوں مین مون سون کی موصلادھار بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا تاہم شدید بارش سے 2 سو زیادہ فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ، بجلی کی عدم فراہمی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ فیڈرز کی بحالی کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں لانے مون سون کا والا نیا نظام سندھ میں داخل ہوگیا ہے اور نئے نظام کی موجودگی شہر قائد میں بھی بارش برسا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :