پنجاب بھر میں موسلا دھار بارشیں، وزیر اعظم نواز شریف نے اہم ہدایات جاری کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 جون 2017 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2017ء) : پنجاب بھر میں آج صبح سے ہی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کے پیش نظر وزیر اعظم نواز شریف نے بھی متعلقہ حکام کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کےنقصانات سے بچاؤ کے لیے ہنگامی انتظامات کیےجائیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ مون سون کےموجودہ سلسلے کےنقصانات سے ممکنہ حد تک بچاؤ کو ممکن بنایاجائے اور کوئی بھی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہونے سے قبل مقامی افراد کےانخلا کو یقینی بنایا جائے۔