وزیراعظم نواز شریف عید کے روزتحصیل احمد پور شرقیہ پہنچے

بدھ 28 جون 2017 13:38

وزیراعظم نواز شریف  عید کے روزتحصیل احمد پور شرقیہ پہنچے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) وزیراعظم نواز شریف آئل ٹینکر حادثے میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کے لئے پیر کے روزبہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ پہنچے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کا بہاولپور پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر مملکت بلیغ الرحمان اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم نواز شریف آئل ٹینکر حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔