اٹاری بارڈر پرسکھ یاتریوں کا بھارت سرکار کے خلاف احتجاج جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 جون 2017 13:19

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2017ء) : اٹاری بارڈر پر سکھ یاتریوں کا بھارت سرکار کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکھ یاتریوں کوپاکستان میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شریک ہونا تھا۔ بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لیےکوئی خصوصی ٹرین نہیں چلائی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق واہگہ اٹاری بارڈرپربھارتی امیگریشن افسران بھی سکھ یاتریوں کے ساتھ تعاون نہیں کررہے۔

پاکستان نے سکھ یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ویزے جاری کیے تھے۔ جس کے تحت 150 کے قریب سکھ یاتری واہگہ اٹاری بارڈر پر پہنچ گئے لیکن بھارتی حکام کے عدم تعاون کے باعث سکھ یاتری بارڈر کراس نہ کر سکے۔ دوسری جانب پاکستانی حکام کی خصوصی ٹرین واہگہ بارڈر پرسکھ یاتریوں کی آمد کی منتظر ہے۔

متعلقہ عنوان :