عید کے موقع پر پشتو کی 5 فلمیں سینما گھروں کی زینت بن گئیں

بدھ 28 جون 2017 13:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) پشتو کی 5فلمیں عید الفطر کے موقع پر ملک کی 11سے زیادہ سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئیں جس میں پشتو فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی گل جاناں بھی شامل ہے۔دس خوشی بہ منے، زخمونہ، گرفتار، ستا محبت مے زندگی دہ اور افغان فلم ہیرو اریان خان کی گل جاناں۔ عید الفطر کے موقع پر کراچی، پشاور، راولپنڈی اور سوات کی سنیماوں میں جلوہ گر ہوئیں۔

(جاری ہے)

گل جاناں میں کنگ خان کے ہم شکل اریان خان ہیروئن آفرین کیساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔ فلم کو انڈسٹری کا سب سے مہنگا فلم قرار دیاگیاہے۔ عید کے موقع پر ریلیز ہونیوالے 2 پشتوفلموں میں شاہد خان ، دو میں ارباز خان ، ایک میں عجب گل بطور ہیرو اور 3فلموں میں جہانگیرخان بطور ولن سامنے آئے ۔ ملک کے دم تھوڑتی فلم انڈسٹری کو سہارا دینے والی پشتو فلموں کے بیشتر موضوعات مار دھاڑ ، قتل و غارت گری اور سماجی مسائل ہیں۔

متعلقہ عنوان :