'مریم میری آواز' ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بدھ 28 جون 2017 13:04

'مریم میری آواز' ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) پہلے وزیر اعظم، پھر بیٹے اور اب بیٹی کی جے آئی ٹی میں طلبی کے بعد عوام کی بڑی تعداد مریم نواز سے اظہار یکجہتی کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سرگرم ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مریم میری آواز ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ عزم عارف نامی ایک صارف نے میسج کیا، بہادر باپ کی بہادر بیٹی۔

(جاری ہے)

جان اچکزئی نے ٹویٹ کیا، مریم نواز کو جے آئی ٹی میں طلبی کا نوٹس بھیج کر شریف خاندان سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔

صائمہ فاروق نے مریم نواز کی وزیر اعظم کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا، وہ خاتون جو جمہوریت کی بقائ کیلئے ہمیشہ اپنے باپ کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہی۔ مائزہ حمید نے یوں رائے دی، لوگوں اور ملک کی خدمت کرنے اور معیشت، تعمیرات کو بہتر کرنے کی کیا قیمت چکائی ہے۔