کراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 جون 2017 12:52

کراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2017ء) : کراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے پر اسی فوری طور پر لینڈ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق پرواز میں موجود تمام مسافر محفوظ ہیں جبکہ طیارے کو معمولی نقصان پہنچا۔ اسی پرواز کو لاہور سے دبئی جانا تھا ۔ طیارے کی مرمت کے لیے ٹیم طلب کر لی گئی ہے لیکن کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود پرواز تاحال ٹیک آف نہیں کر سکی۔

متعلقہ عنوان :