سپیکر ایاز صادق کی روسی ہم منصب سے ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات

سپیکر قومی اسمبلی نے روسی ہم منصب کی دورہ کی دعوت قبول کر لی ‘ رواں سال کے آخر میں روس کا دورہ کرینگے

بدھ 28 جون 2017 12:20

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سیول، کوریا میں اپنے روسی ہم منصب ویشوشلاو والیڈین سے ملاقات‘ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ۔

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق نے اپنے روسی ہم منصب کو پاکستان دورے کی دعوت دیروس کی پارلیمنٹ ڈوما کے سپیکر ویشوشلاو والیڈین نے دعوت قبول کرتے ہوئے رواں سال کے آخر میں پاکستان دورے کی حامی بھر لی۔روسی سپیکر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو انٹر پارلیمینٹری یونین اور سیکیورٹی سے متعلقہ مشترکہ تنظیم سی ایس ٹی او میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔سردار ایاز صادق ان دونوں اہم اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنائیں گے ۔