خود کو امام اُمت کہلوانے والے امامت ہی بھول گئے

مولانا فضل الرحمان کی نماز عید کی امامت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 جون 2017 12:16

خود کو امام اُمت کہلوانے والے امامت ہی بھول گئے
ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2017ء) : خود کو امام اُمت کہلوانے والے خود ہی نماز کی امات بھول گئے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں نماز عید الفطر کی امامت کے دوران خود کو اُمت کا امام کہلوانے والے مولانا فضل الرحمان نے غلطی کی ۔ نہ صرف انہوں نے بلکہ ان کے پیچھے ان کے بھائی اور متوقع جانشین نے بھی اس غلطی کو دہرایا اور بغیر عقل لڑائے ان کی پیروی کرتے چلے گئے ۔اس ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے مولانا فضل الرحمان اور ان کے پیروی کرنے والوں کو سخت نشانہ تنقید بنایا۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :