جن کو دوسروں کی ماؤں بہنوں کی عزت کا خیال نہیں ان سے انصاف کی توقع رکھنا بے سود ہے۔ مائزہ حمید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 جون 2017 12:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2017ء): پانامہ کیس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی طلب کر لیا ہے۔ جس پر رد عمل دیتے ہوئے ن لیگی رہنما مائزہ حمید نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ جن کو دوسروں کی ماں ، بہن اور بیٹیوں کی عزت کا پاس نہ ہو ان سے انصاف کی توقع کرنا بے سود ہے۔

اپنے پیغام میں مائزہ حمید نے کہا کہ جے آئی ٹی کا مقصد واضح ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ مریم نواز کو کلئیر قرار دے چکی ہے لیکن جے آئی ٹی شریف خاندان کے تمام افراد کو اپنے آگے جھُکانے پر تُلی ہوئی ہے۔

مردوں پر مشتمل ایک جے آئی ٹی نے خاندان کے کسی فرد کو انٹرویو کے دوران ساتھ رہنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے ایک خاتون کو اکیلے طلب کر لیا ہے۔