عیدالفطر کے موقع پر سکھر میں پولیس کے 2808 جوانوں نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے

بدھ 28 جون 2017 12:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) عیدالفطر کے موقع پر سکھر میں پولیس کے 2808 جوانوں نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے ۔سکھر پو لیس نے عیدالفطر کے موقع پر ڈویژن بھر میں عید سیکیورٹی پلان کے تحت سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈویژن کے تینوں اضلاع میں2808 سے زائد پولیس کے جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام انجام دے رہے ہیں جن میں سے 1387سکھر میں ،878گھوٹکی میں آور 1324 خیرپور میں فرائض کی انجام دہی کر رہے ہیںجنہیں مساجد عیدگاہوں اور امام با رگاہوں کے علاوہ داخلی و خا رجی راستوں اور پبلک مقامات پر تعینات کیا گیا جبکہ پولیس کے علاوہ رینجرز کے جوان بھی سییکیورٹی پر مامور تھے ۔

ڈی آئی جی سکھر سید فیروز شاہ نے پولیس افسران کو ہدایت جاری کی ہیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں پولیس ک گشت بڑھائیں مشتبہ افراد کی کڑی نگرانی کریں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پرپکٹنگ کو یقینی بنایا جائے اور اسنیپ چیکنگ کا عمل تیز کیا جائے تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت اور ناقابل رعایت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :